ملک بھر میں اقتصادی ترقی کے خواہاں ہیں،وزیراعلیٰ

 ملک بھر میں اقتصادی ترقی کے خواہاں ہیں،وزیراعلیٰ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پورٹ قاسم اتھارٹی میں انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) کی مینوفیکچرنگ فیسیلیٹی کا دورہ کیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اور پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں (ایچ ای ویز) کی بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے عزم کو سراہا۔اپنے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی ایم سی کی جدید ترین سہولت کا معائنہ کیا اور عالمی سطح پر مقبول ٹویوٹا پروڈکشن سسٹم سمیت تیاری کے جدید ترین عمل کے متعلق جامع بریفنگ حاصل کی۔ آئی ایم سی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شاہ نے کہا کہ انڈس موٹر نے اختراع اور پائیداری کے ساتھ آٹو موٹیو انڈسٹری میں ایک معیار قائم کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ملک بھر میں اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی بہتری کو فروغ دینے والے اقدامات کی حمایت کرنے کی خواہاں ہے ۔قبل ازیں آئی ایم سی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے وزیر اعلیٰ سندھ کا خیرمقدم کیا اور آٹو موٹیو سیکٹر میں ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے مستحکم پالیسیوں کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا پلانٹ کا دورہ کرنا اعزاز کی بات ہے جو پوری ٹیم کے حوصلے کو بڑھاتا ہے ۔ ان کی موجودگی صنعتی ترقی کے لیے حکومت کی حمایت کی تصدیق کرتی ہے ۔ ہم ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں