میلادالنبی ؐ کیلئے فراہمی ونکاسی آب کے انتظامات کی ہدایت

میلادالنبی ؐ کیلئے فراہمی ونکاسی آب کے انتظامات کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے جشنِ میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں خصوصی انتظامات کے احکامات جاری کردیے ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس سلسلے میں پی ایس او ٹو سی ای او سید سردار شاہ نے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول سے قبل شہر بھر خصوصاً جشنِ میلاد النبیؐ کی مجالس اور تمام مساجد سمیت جلوس کے راستوں پر فراہمی و نکاسی آب کے موثر اقدامات کیے جائیں اور تمام کھلے مین ہولز پر رنگ سلیب اور کورز رکھ کر سیوریج کے اوور فلو کا خاتمہ کیا جائے ،مرکزی سڑکوں اور عوامی مقامات پر پانی کے رساؤ کو ختم کیا جائے ، بالخصوص جلوسوں کے راستوں کو مکمل صاف رکھا جائے تاکہ شہریوں اور عبادت گزاروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے ۔ علاوہ ازیں انچارج ہائیڈرنٹس سیل کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ میلاد النبی ؐ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت مساجد اور جلوسوں کے راستوں پر پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں تمام چیف انجینئرز اور سپرنٹنڈننگ انجینئرز کو پابند کیا کہ شہر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور 12 ربیع الاول جشنِ عید میلاد النبی ؐ کے روز عملے کی ڈیوٹی روسٹر کی فہرستیں فراہم کی جائیں اور تمام ایگزیکٹیو انجینئرز اپنے ماتحت عملے سمیت ساتھ ہائی الرٹ رہیں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا جاسکے ایگزیکٹو انجینئر ورکشاپ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے تمام مشینری کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں