لیاری نرسنگ طلبہ کے والدین کا کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج
کراچی(این این آئی)لیاری نرسنگ طلبہ کے والدین کی جانب سے سابق ایم اپی اے سید عبدالرشید کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
مظاہرین سے خطاب میں سابق ایم پی اے اور امیر جماعت اسلامی ضلع کراچی جنوبی سید عبدالرشید نے کہاکہ لیاری نرسنگ کالج پر لیاری جنرل اسپتال کے غنڈہ عناصر پینا گینگ قابض ہونا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہ شبانہ بلوچ سابق پرنسپل لیاری نرسنگ کے طلبا کے مشاہرے کھاتی تھی۔شبانہ بلوچ کو وزیر صحت عذرا پیچوہو نے بدعنوانی پر لیاری سے بے دخل کیاتھا ۔