انسٹیٹیوٹ آف آرٹ میں طلبہ کیلئے 10اضافی اسکالرشپس مختص

انسٹیٹیوٹ آف آرٹ میں طلبہ کیلئے 10اضافی اسکالرشپس مختص

حیدر آباد (نمائندہ دنیا) انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن جامعہ سندھ جامشورو کی بینظیر آرٹ گیلری میں ایک شاندار آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس موقع پر جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو اور ڈپٹی کمشنر جامشورو ریاض حسین وسان نے خصوصی شرکت کی۔ دونوں معززین نے انسٹیٹیوٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پینٹنگز اور تصاویر میں گہری دلچسپی لی۔ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن پروفیسر سعید احمد منگی نے معزز مہمانوں کو طلبہ کے تخلیقی فن پاروں سے متعلق بریفنگ دی اور نمائش میں رکھی گئی تخلیقات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے انسٹیٹیوٹ کے طلبہ کی تخلیقی محنت کی تعریف کی اور بتایا کہ سندھ حکومت کے اوقاف فنڈز سے انسٹیٹیوٹ کے لیے 10 اضافی اسکالرشپ مختص کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر آرٹ گیلری میں نئے ایئر کنڈیشنرز اور ساؤنڈ سسٹم کی منظوری دے دی گئی ہے ، جس سے گیلری کے انفرااسٹرکچر میں بہتری آئے گی۔ ڈاکٹر کلہوڑو نے جامعہ کی ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت نے کیمپس کی سولرائزیشن کے منصوبے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد ٹینڈ ر سمیت تمام پراسیس مکمل کر لیا گیا اور اب ایک سال کے اندر یونیورسٹی کا حیسکو پر انحصار کم ہو جائے گا اور مالی وسائل میں بچت بھی ممکن ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں