شہر کی دنیا:-زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے جاں بحق مزدور کے قتل کا مقدمہ درج

زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے جاں بحق مزدور کے قتل کا مقدمہ درج

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share
زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے جاں بحق مزدور کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احسن آباد عمرانی گوٹھ میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا معاملہ واقعہ میں ایک مزدور جاں بحق 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 واقعہ کا مقدمہ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں درج مقدمہ مقتول شہزاد کے والد محمد اکرم کی مدعیت میں درج مقدمہ قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا مقدمہ 6 نامزد اور 10 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا مدعی نے اپنے بیان میںا بتایا کہ وہ اپنے بیٹے شہزاد اور دیگر مزدوروں کے ساتھ مکان کی چھت بھرائی کا کام کررہا تھا اسی دوران مسلح ملزمان زیر تعمیر مکان میں داخل ہوئے اور شدید فائرنگ شروع کردی،فائرنگ سے شہزاد شدید زخمی ہوا جسے جیپ میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد 10 افراد کو حراست میں لیا گیا،زیر حراست افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ مقدمے میں نامزد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے ۔مقتول شہزاد کی میت لواحقین آبائی گاؤں رحیم یار خان لے کر روانہ ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں