واسا: مزید 5 سکیمیں شروع کرکے سروس ایریا میں اضافہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )شہر لاہور میں واسا کی مزید پانچ سکیمیں شروع کرکے سروس ایریا میں دو سو کلومیٹر کا اضافہ ہوگا، واسا نے ٹنل بورنگ پراجیکٹ لاریکس کالونی کے لیے 50 ارب روپے کے فنڈز کا تقاضا کر لیا۔
سیوریج کے میگا پراجیکٹس کے ساتھ واسا کی حدود بھی بڑھے گی، شہر لاہور میں واسا کے نئے ماسٹر پلان پر عمل درآمد کو سروس ایریا سے مشروط کر دیا گیا، مستقبل میں میگا پراجیکٹس شروع کرنے کے ساتھ واسا کے ایریا میں توسیع کی منظوری بھی لی جائے گی۔