سوسال پرانی ملتان سنٹرل جیل کی تزئین سست روی کا شکار

ملتان (جام بابر سے )ملتان کی سو سا ل پرانی سنٹرل جیل میں تزئین وآرائش کا کام سست روی کا شکار ہے ۔ جس سے فنڈز کی فراہمی کے باوجود منصوبے کو مقررہ ڈیڈ لائن میں پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔۔۔
جس پر اسیروں نے بھی حکومت سے صورتحال کا نوٹس لے کر تزئین وآرائش کا کام جلد زجلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔تاریخی شہر ملتان میں انگریز دور میں سنٹرل جیل بنائی گئی جس کی خستہ حالی میں اضافہ ہونے پر جیل کی تزئین وآرائش کیلئے حکومت نے چونتیس کروڑ نوے لاکھ کا فنڈ جاری کر دیا ہے لیکن اسکے باوجود جیل میں سات نئی بیرکس ، بیس کوارٹرز ، ریسٹ ہائوس اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے حوالے سے کام انتہائی سست روی کا شکار ہے جس سے تزئین وآرائش کے منصوبے کو مقررہ ڈیڈ لائن میں پورا کرنا بھی انتہائی مشکل ہو گیا ہے جس پر سنٹرل جیل کے اسیروں نے سردی کی شدت میں اضافے پر قیدیوں کو مسائل کو کم کرنے کیلئے تزئین وآرائش کا کام بھی جلد ازجلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ سنٹرل جیل کی تزئین وآرائش کا منصوبہ تین سال پر مشتمل ہے جس کیلئے نئے تعمیراتی کام کے حوالے سے پندرہ کروڑ روپے کا فنڈ مزید درکار ہے تاہم موجودہ صورتحال میں فراہم کردہ فنڈز استعمال کر رہے ہیں جن کے ختم ہونے پر ہی حکومت مطلوبہ فنڈز بھی دے دی گی جس کے ملتے ہی تزئین وآرائش کا منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کر لیں گے ۔