واجبات کی عدم ادائیگی،عملہ صفائی نے گند ڈال کربلدیہ گیٹ بند کردیا

کوٹ ادو(نامہ نگار ،تحصیل رپورٹر)تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی ،عملہ صفائی نے بلدیہ گیٹ پر گند ڈال راستہ بند کردیا،واجبات کی ادائیگی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔
تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کے ملازمین تنخواہیں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج ہیں ،عملہ صفائی نے کچرے سے بھری ٹرالیاں اور رکشا بلدیہ گیٹ پر انڈیل کر راستہ بند کردیا جس سے ریلوے روڈ پر تعفن پھیل گیا ۔صدر لیبر یونین بلدیات ذوالفقار گلو کا کہنا تھا کہ ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن نہیں ملکی جبکہ 31من پسند ملازمین کو ادائیگی کر کے دیگر کی حق تلفی کی گئی۔سینٹری ورکر صدیق نے کہا کہ والدہ انتہائی علیل ہیں ،علاج کیلئے پیسے نہیں ہیں،میری والدہ کو کچھ ہوا تو ذمہ انتظامیہ ہوگی۔