ساسا ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ ،،جی ایچ کے سٹالین کا میاب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ساسا ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2025کا اختتام پذیر ،جی ایچ کے اسٹالین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا،کپتان محمد ارشد کے مطابق ایک خوبصور ت اور یادگار ٹورنامنٹ 14روز تک جاری رہا۔۔۔
ٹورنامنٹ کی تمام ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور سبھی کھلاڑیوں، کوچز ک ساتھ ساتھ ٹیم اونرز نے ان تھک محنت کی ،تاہم جی ایچ کے اسٹالین جو کہ ٹورنامنٹ کے آغاز پر تھوڑی مشکلات کا شکار رہی نے کوچ سردار عاصم اور کرنل ظہیر عباس گوندل کی سربراہی میں کم پیک کیا اور اچھی پلاننگ کے ساتھ بہترین اور بڑے مقابلے جتنے میں کامیاب ہو ئی، جس میں ٹیم کپتان شاہد خان خٹک بھی کلیدی کردار ادا کیا ،فائنل مقابلہ میں جی ای کے اسٹالین نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 207رنز بنائے ، اس ٹیم کی جانب سے سمر گلزار نے 86رنز کی بہترین اننگز کھیلی جبکہ مد مقابل ساسا سرگودھا سلطان 176رنز بنا سکی۔ ، سٹالین کی جانب سے خرم شہزاد، ظہیر عباس گوندل اور ابتسام نے بہترین باؤلنگ کی،اختتام پر مہمانوں نے کامیا ب ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے ۔