بچیانہ :2موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے ، دونوں سوار شدیدزخمی

بچیانہ(نمائندہ دنیا )2تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے ، 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بچیانہ ننکانہ روڈ پر اڈہ نور شاہ سٹاپ کے قریب نواحی گاؤں چک نمبر560گ ب کا رہائشی بچیانہ کی طرف آرہا تھا اور اسی دوران اس کی موٹرسائیکل سامنے سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا