ڈاکو موٹرسائیکل، نقدی موبائل ،زیورات لوٹ کرفرار

چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا) تھانہ کسووال کی حدود میں ڈاکو موٹرسائیکل، نقدی ، موبائل فونز اور زیورات لوٹ کرفرارہوگئے۔۔۔
چک نمبر 10 چودہ ایل کے قریب ڈاکو خانیوال کے محمد اقبال ماچھی اور اﷲ رکھا موٹر سائیکل سواروں سے موٹر سائیکل ، 10 ہزار نقدی، چک 116 بارہ ایل کے قریب جی ٹی روڈ پر بیو پاری بشیر احمد کے گھر داخل ہو کر موبائل، 2لاکھ 80 ہزار نقدی اور 7 لاکھ 34 ہزار روپے کے زیورات وغیرہ لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔