ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 20لڑکے لڑکیاں گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر ) پولیس نے ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 20 لڑکے لڑکیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
پولیس نے موقع سے شراب کی بوتلیں، ڈانسنگ پلز، شیشہ پینے کا سامان اور سانڈ سسٹم قبضے میں لے لیا۔ تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے گورومانگٹ روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں کارروائی کی۔