فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس نے اقبال ٹاؤن کے فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق خواتین اپنی فیملی کے ساتھ چھٹی کے روز گلشن پارک میں تفریح کے لئے آئی ہوئی تھیں، جہاں ملزم وہاب ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کر رہا تھا۔ملزم کو سمجھانے کے باوجود جب وہ نہ مانا تو فیملی نے 15کال کردی۔