گھر سے نقدی اور دیگر سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان پنکھا، نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اکرم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیاہے ، اس دوران نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور وہاں سے نقدی، پنکھا اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔