سونا مزید سستا، قیمت 2 لاکھ سے نیچے آگئی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس قیمت 11 ڈالرکے اضافے کیساتھ 1880 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 715 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 98 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے گھٹ کر 2 ہزار 170 روپے ہوگئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں