ایل سیز کھولنے کیلئے اضافی رقم کی وصولی،بینکوں کیخلاف کارروائی نہ ہو سکی

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کی جانب سے ایل سیز کھولنے کے لیے اضافی رقم وصول کرنے والے بینکوں کے خلاف کارروائی نہ کی جا سکی۔

سٹیٹ بینک حکام نے ایل سیز کھولنے کیلئے اضافی رقم وصول کرنے پر بینکوں کے خلاف کارروائی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سٹیٹ بنک کی جانب سے تاحال بینکوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

حکام کے مطابق اضافی رقم وصولی پر بینکوں کے خلاف مالیاتی جرمانہ یا ریگولیٹری ایکشن لیا جا سکتا ہے، مالیاتی ایکشن لیا جائے یا ریگولیٹری بارے گورنر سٹیٹ بینک اور وزیرخزانہ فیصلہ کریں گے۔

سٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ بینکوں کے خلاف جلد ایکشن لینے کیلئے گورنر سٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بات کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں