تاجر برادری ٹیکسز جمع کرائے، حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کریگی، اسحاق ڈار

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، تاجر برادری اپنے حصے کے ٹیکسز قومی خزانہ میں جمع کرائے تاکہ اضافی ریونیو اکٹھا کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر خزانہ سے آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد نےملاقات کی، ملاقات میں معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی ریونیو طارق محمود پاشا شریک تھے، ملاقات میں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد بھی موجود تھے۔

تاجروں کے وفد نے وزیر خزانہ کو تاجروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا، جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت تاجر برادری اور بزنس کمیونٹی کی معیشت کے لئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، حکومت تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

اس موقع پر انجمن تاجران نے یقین دلایا کہ تاجر برادری معیشت کی بحالی اور بجٹ کے اہداف پورے کرنے میں بھرپور تعاون کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت تجارت نے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ کا طریقہ کار جاری کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ نے آل پاکستان انجمن تاجران کی طرف سے آئندہ بجٹ کے لئے پیش کی گئی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت عوام اور تاجر برادری پر بوجھ ڈالے بغیر بزنس فرینڈلی بجٹ پیش کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں