220 کے وی گدو ، شکار پور ٹرانسمیشن لائن مکمل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 108 کلومیٹر طویل 220 کے وی گدو-شکار پور ٹرانسمیشن لائن کو مکمل کر کے انرجائز کر دیا گیا۔

این ٹی ڈی سی کی جانب سے ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کے نظام کی اپ گریڈیشن جاری ہے، اس سلسلے میں 108 کلومیٹر طویل 220 کے وی گدو-شکار پور ٹرانسمیشن لائن کو مکمل کر کے انرجائز کر دیا گیا۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق اس سے پہلے 1977 کی تعمیر کردہ سنگل سرکٹ گدو، سبی ٹرانسمیشن لائن کام کر رہی تھی، پرانی ٹرانسمیشن لائن کو استعداد کے باعث پاور پلانٹ سے بجلی کی ترسیل میں آپریشنل چیلنجز کا سامنا رہا۔

مینیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ،نئی ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے بلوچستان اور سندھ میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں