بجٹ میں نان فائلرز پر ٹیکس کا مزید بوجھ بڑھا دیا گیا

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے بجٹ میں سپر ٹیکس میں تین نئے سلیب کا اضافہ کر دیا، نان فائلرز پر بھی ٹیکس کا بوجھ بڑھا دیا گیا۔

بجٹ میں پوائنٹ آف سیل کے ذریعے لیدر اور ٹیکسٹائل مصنوعات پر سیلز ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے پی او ایس پر سیلز ٹیکس کی شرح 12 سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی، سپر ٹیکس میں بھی تین نئے سیلب کا اضافہ کیا گیا ہے۔

بجٹ میں ساڑھے تین سے چار کروڑ آمدنی پر 6 فیصد ٹیکس، چار سے پانچ کروڑ روپے پر 8 فیصد ٹیکس، پانچ کروڑ روپے سے زائد پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

حکومت نے بجٹ میں نان فائلرز پر ٹیکس کا مزید بوجھ بڑھا دیا ہے، بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد نقد رقم نکالنے پر نان فائلرز کو اعشاریہ 6 فیصد ٹیکس دینا ہو گا۔

بجٹ میں کمرشل امپورٹرز پر اعشاریہ 5 فیصد، بونس شیئر پر 10 فیصد، کھانے کیلئے کارڈ استعمال کرنے والوں پر 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں