سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 211 پوائنٹس کمی کیساتھ 66 ہزار 12 پوائنٹس پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام تک پی ایس ایکس میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور 1500 پوائنٹس سے زائد کے اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 66 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 25 ارب 20 کروڑ 19 لاکھ 37 ہزار 752 روپے مالیت کے 61 کروڑ 33 لاکھ 93 ہزار 284 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں