سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد بالآخر ٹریڈنگ کا مثبت زون میں اختتام

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد بالآخر ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 375 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 147 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 551 پوائنٹس رہی۔

تاہم کاروباری دن کے اختتام پر 34 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 806 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1139 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 772 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

آج سٹاک ایکسچینج میں 32 کروڑ 99 لاکھ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 19 ارب روپے سے زائد رہا، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 446 کمپنیوں میں 168 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 216 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں