آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.4 فیصد مقرر کرنے کی تجویز
اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.4 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
زرعی اور صنعتی شعبے کا بجٹ 4.8 فیصد رکھنے کی تجویز، مالی سال کے معاشی اہداف کی تجاویز پہلے اے پی سی سی میں پیش کی جائیں گی، آئندہ سال کے معاشی اہداف کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل سے لی جائے گی۔
حکومت نے رواں مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا ہے۔