مہنگائی کا میٹر آن، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی کا میٹر آن، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.9 فیصد اضافہ ہو گیا۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 4.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیا مہنگی، 13 سستی، 26 کی قیمتیں مستحکم رہیں، چینی، ٹماٹر ، پیاز، لہسن،دال ماش، مونگ کی قیمتیں بڑھ گئیں، آٹا، انڈے، چکن، گڑ، آلو، دال مسور کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں