ملکی ترسیلاتِ زر بڑھانے کیلئے سٹیٹ بینک کی نئی سہولت متعارف
کراچی: (دنیا نیوز) ملکی ترسیلاتِ زر بڑھانے کیلئے سٹیٹ بینک کی نئی سہولت، ایکسچینج کمپنیوں کو فارورڈ سیل کی اجازت دیدی۔
ایکسچینج کمپنیاں اب بینکوں سے یومیہ ڈالر کا ریٹ طے کر کے 5 روز کے اندر کسی بھی وقت فراہم کر دیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق فارورڈ سیل کی اجازت مجاز ڈیلرز یا بینکوں کے ذریعے ہی ہوگی، ڈالر کی دستیابی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ریگولیٹری سہولت فراہم کی گئی۔
ای کیپ چیئرمین ظفر پراچہ نے کہا کہ قلیل مدتی فارورڈ سیل سے ایکسچیبج مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ختم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی ترسیل میں مزید بہتری ہوگی، ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر ریٹ میں اچانک کمی یا اضافے کے خوف سے نجات مل جائے گی۔