ملک بھر میں سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوگئی۔

آل صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 سو روپے کم ہوکر 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 343 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 12 روپے گھٹ کر 8 ہزار 513 روپے پر آگئی ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر سستا ہوکر 4713 ڈالر پر آگیا، جبکہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا دو روز میں 3 ہزار 1 سو روپے سستا ہوگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں