دورہ پاکستان سے قبل کیویز کو بڑا دھچکا: 2 اہم کھلاڑی سکواڈ سے باہر

کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر روانگی سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، کیویز ٹیم کے دو اہم کھلاڑی فن ایلن اور ایڈم ملنے پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق فن ایلن اور ایڈم ملنے ٹریننگ کے دوران انجری سے دوچار ہوئے جس کے بعد دونوں کھلاڑی پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہو پائیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق فن ایلن کمر جبکہ ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں کی انجری کے بعد وکٹ کیپر بیٹر ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر زیک فاولکس کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں