ٹیسٹ سیریز، بنگلہ دیش ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے پاکستان آئے گی

لاہور: (دنیا نیوز) ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے مشاورت جاری ہے، پی سی بی اور بنگلہ دیش بورڈز کے درمیان دورے کوحتمی شکل دی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے 20 اگست تک پاکستان پہنچنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچز کراچی اور راولپنڈی میں کرانے کی تجویز ہے، پہلا ٹیسٹ میچ 25 اگست سے شروع کرنے کی تجویز ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھیلا جائے گا۔

دورہ پاکستان میں بنگلہ دیش ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں