بہاولپور: ڈاکوؤں نے 2 نوجوانوں کو لوٹ لیا، جاتے ہوئے گولیاں بھی مار دیں

بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے 2 نوجوانوں کو لوٹ لیا اور جاتے جاتے دونوں کو گولیاں بھی مار دیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے علاقے جاپان ٹاؤن میں رات گئے موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے 2 نوجوانوں کو روک لیا اور اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی، ملزموں نے دونوں سے موبائل فونز اور نقدی چھین لی۔

دوران واردات نوجوانوں نے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں