مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی تو ملزموں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں