لاہور: لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 45 سالہ شخص جاں بحق

لاہور: (دنیا نیوز) لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے سبزہ زار میں کھاڑک نالے کے قریب پیش آیا جہاں لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 45 سالہ واجد جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزموں نے کی جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں