کراچی: ڈاکو ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹنے لگے، مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں ڈاکو بے لگام ہو گئے، ناکے لگا کر دھڑلے سے شہریوں کو لوٹنے لگے، مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ڈاکوؤں نے بیچ چوراہے پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ڈاکو گلی سے گزرنے والے لوگوں کر روک پر لوٹ رہے ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں وائٹ کرولا گینگ نے ایک اور واردات کرتے ہوئے شہری کو اغوا کر کے گاڑی چھین لی، متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ادھر کراچی کے علاقے لیاقت آباد تین ہٹی پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا اس دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، پولیس نے تھانے منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں