موبائل گیم کھیلتے ہوئے تلخی پر دوست کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

اٹک: (دنیانیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع اٹک میں موبائل گیم پب جی کھیلتے ہوئے تلخی پر دوست کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 13 سالہ اشعر کو دوست نے چھریوں کے وار سے قتل کیا اور لاش ویرانے میں پھینک دی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتول اشعر آٹھویں کلاس کا طالب علم اور 4 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں