نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) سیدوالا روڈ اڈا بڑا گھر کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے 2 خواتین پر فائرنگ کر دی۔

ریسکیو ننکانہ صاحب کے مطابق فائرنگ کے نتیجہ میں دونوں خواتین شدید زخمی ہو گئیں، ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا۔

عملہ کے مطابق 40 سالہ نازیہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گئی جبکہ 40 سالہ زبیدہ کا علاج جاری ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں