منڈی بہاؤالدین: دو گروپوں میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی

منڈی بہاؤالدین: (دنیانیوز) پنڈی راواں میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ پنڈی راواں میں پیش آیا جہاں دوگروپوں میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنڈی راواں میں بھٹی اور گوندل گروپوں میں دیرینہ دشمنی ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں