لاڑکانہ: سینٹرل جیل میں پرانی دشمنی پراہلکار کے ہاتھوں قیدی قتل

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کی جانیں بھی غیر محفوظ، لاڑکانہ سینٹرل جیل میں اہلکار نے پرانی دشمنی پر قیدی کو قتل کردیا۔

جیل انتظامیہ کے مطابق پولیس اہلکار حسین چانڈیو نے قیدی علی رضا چانڈیو کو گولیاں مار کے قتل کیا ، جاں بحق ہونے ہونے والے قیدی علی رضا نے قاتل اہلکار کے ماموں کو قتل کیا تھا۔

جیل انتظامیہ کا بتانا ہے کہ قاتل اہلکار جیل میں ڈیوٹی پر تعینات تھا ، اہلکار حسین چانڈیو پستول چھپا کے جیل کے اندر لے گیا، فائرنگ کرنے والے اہلکار حسین چانڈیو کو حراست میں لے لیا گیا ، قاتل اہلکار حسین چانڈیو ایک سال قبل جیل پولیس میں بھرتی ہوا تھا ۔

جیل انتظامیہ کے مطابق مقتول قیدی کی لاش کو جیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جوڈیشل مجسٹریٹ کی آمد کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں