مردان: بیٹے نے فائرنگ کرکے والد اور 2 بھائیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

مردان: (دنیانیوز) تھانہ شیخ ملتون کے علاقہ دربو کلی میں بیٹے نے فائرنگ کرکے والد اور دوبھائیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ۔

ریسکیو کے مطابق ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے والد اور 2 بھائیوں کو قتل اور ماں کو زخمی کرڈالا، ملزم نہار اللہ نے بعد میں خود پربھی فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم ذہنی مریض تھا، اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئیں، میڈیکل ٹیم نے جانبحق افراد کو ایم ایم سی منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 58سالہ نصراللہ اس کے بیٹے نہاراللہ بعمر 30 سال، فیض اللہ بعمر 26 سال اور عابد اللہ بعمر 33 سال شامل ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں