خانیوال میں رشتے کا تنازع دو بھائیوں کی جان لے گیا
خانیوال:(دنیا نیوز) خانیوال کے علاقے عبدالحکیم رشتے کے تنازع پر بڑے بھائی نے اپنے دو چھوٹےبھائیوں کو فائرنگ اور چھریوں کے وارکرکے قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ عبدالحکیم کے محلے شیراز آباد میں پیش آیا،ملزم بھائی منیراحمد نے چھوٹے بھائی سے بیٹی کا رشتہ مانگا تھا، رشتے سے انکار پر دونوں بھائیوں کو بے دردی سے قتل کردیا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کا بھائی نے مرنے والوں کو ان کے گھروں میں جاکر قتل کیا ،مرنے والے دونوں بھائیوں کی شناخت قیصر عباس اور ناصر عباس کے نام سے ہوئی، ریسکیو اہلکاروں نے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو عبدالحکیم ہسپتال شفٹ کردیا۔
دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔