Roznama Dunya: ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کی کارروائی، دو مسافروں سے منشیات برآمد

ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کی کارروائی، دو مسافروں سے منشیات برآمد

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ دوران کارروائی دبئی جانیوالےمسافرسے 2۔2 کلو گرام آئس جبکہ ریاض جانےوالے مسافر کے قبضہ سے 680 گرام براؤن ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان کے مطابق دبئی جانے والے مسافر نے 2 کلو گرام سے زائد آئس مٹھائی کے ڈبے میں رکھی ہوئی تھی جبکہ ریاض جانیوالے مسافر نے مذکورہ منشیات بیگ کے پیندے میں چھپا رکھی تھیْ

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں