ٹھٹھہ: ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق
ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
افسوسناک واقع مری محلہ میں پیش آیا جہاں نوجوان پسٹل سے ٹک ٹاک بناتے ہوئے دماغ میں گولی لگنے سے چل بسا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ نوجوان زمینداری کے شعبے سے منسلک تھا، گولی لگنے والے نوجوان کو کراچی منتقل کیا جارہا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔