اوکاڑہ: دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد قتل
اوکاڑہ: (دنیا نیوز) دو گروپوں کے دررمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد قتل ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ تھانہ منڈی احمد آباد کی حدود اٹاری روڈ پر پیش آیا جہاں دو گروپوں میں جھگڑے کے درمیان اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت زبیر اور شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا، ڈی پی او ارشد ہدایت نے واقعہ کا نوٹس لیکر ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔