کراچی : پولیس کی کارروائی ، انتہائی مطلوب سٹریٹ کرمنل گرفتار
کراچی: (دنیانیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرمنل بائیک لفٹر ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےانتہائی مطلوب ملزم گرفتار کیا جس کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت انور ولد نظیر خان کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم نے گزشتہ روز حیدری مارکیٹ کے قریب شہری سے فون اور ایک لاکھ پچاس ہزار روپے چھینے تھے۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ حیدری مارکیٹ میں درج ہے ، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔