اوباڑو پولیس نے ایک ماہ قبل اغوا کئے گئے 2 شہری بازیاب کرا لیے
اوباڑو: (دنیا نیوز) تھانہ کھمبڑا پولیس اور ملزمان کے درمیان جھڑپ، 2 مغوی بازیاب، ملزم فرار ہو گئے۔
اوباڑو پولیس کے مطابق عبدالطیف اور عبدالوحید مستوئی کو ایک ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا، اغوا ہونے والے دونوں مغویوں کے اہل خانہ سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔