گجرات: نامعلوم افراد کی کار پرفائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
گجرات:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع گجرات میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ نواحی علاقہ پیرو شاہ کے قریب پیش آیا، جہاں مسلح نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، مرنے والے اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
واقعہ کے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ مرنے والے اور زخمیوں کی فوری طور پر شناخت نہ ہوسکی، واقعہ دشمنی کا شاخسانہ یا کچھ اور ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔