شکارپور پولیس اور سندھ رینجرز کا کچہ میں مشترکہ آپریشن، مغوی بازیاب کرا لیا
شکارپور: (دنیا نیوز) پولیس اور سندھ رینجرز نے آباد میلانی عامل کے کچہ ایریا میں مشترکہ آپریشن کیا۔
ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، دوران کارروائی ایک مغوی کو بازیاب کرا لیا گیا۔
بازیاب ہونے والا شخص ضمیر حسین سرکی ضلع جیکب آباد ٹھل کا رہائشی ہے، مغوی کو ایک ماہ قبل تھانہ رستم کی حدود تھائریو پل کے قریب سے ڈاکو اغوا کر کے لے گئے تھے۔
ایس ایس پی آپریشن کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کچے میں آپریشن جاری ہے جو جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی تک جاری رہے گا۔