اوکاڑہ میں خاوند نے بیوی قتل کردی، ملزم گرفتار

اوکاڑہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں خاوند نے بیوی قتل کردی۔

واقعہ گاؤں 8 ون اے ایل میں پیش آیا، ملزم نے واقعے کو خودکشی ظاہر کرنے کے لیے نعش چھت سے لٹکائی اور پولیس کو اطلاع دی۔

ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے نوٹس لیتے ہوئے سپیشل ٹیم تشکیل دی، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی اور ملزم یوسف کو حراست میں لے لیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوسری شادی کے لالچ میں  بیوی کو قتل کیا۔

خیال رہے مقتولہ آسیہ بی بی آٹھ بچوں کی ماں تھی، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں