’پٹھان‘ بھارت کی دوسری سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم بن گئی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے بھارت کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری اور یش راج کے بینر تلے بنائی جانے والی ایکشن اور سنسنی خیز فلم پٹھان نے 14 روز میں باکس آفس پر 850 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔

14ویں دن کی کمائی کے بعد فلم ’پٹھان‘ رواں سال ریلیز ہونے والی عالمی فلموں میں سے پانچویں جبکہ بالی ووڈ انڈسٹری میں دوسری سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم بن گئی۔

واضح رہے کہ بھارت میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم باہو بلی ہے جس نے 510.99 کروڑ کا کاروبار کیا ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فلم پٹھان سب سے زیادہ کمائی کے اعزاز کو اپنے نام کرلے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں