سوشل میڈیا کی وجہ سے ہمارے گھر اور زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں، محسن عباس

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار محسن عباس حیدر نے کہا کہ سوشل میڈیا زندگیوں کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔

حال ہی میں اداکار محسن عباس حیدر ایک نجی پروگرام میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

محسن عباس حیدر نے کہا کہ "سوشل میڈیا جعلی ہے، یہ سب جھوٹ پر مبنی ہے اور سوشل میڈیا نے بہت سے گھر اور زندگیاں تباہ کر دی ہیں کیونکہ لوگ ان کے جعلی پہلو دکھا رہے ہیں، انہوں نے خوبصورتی کے جعلی معیار بنا رکھے ہیں، وہ جعلی طرز زندگی کی تصویر کشی کر رہے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے"۔

محسن عباس حیدر نے کہا کہ "لوگ ہمیشہ سوشل میڈیا پر اپنا پرفیکٹ اور اچھا پہلو دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، اگر لوگ سوشل میڈیا پر اپنی اصل زندگی کو دکھادیں تو اس سےعوام کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا"۔

یاد رہے کہ محسن عباس حیدر پچھلے دنوں ڈرامے "سیانی" میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے تھے جس نے شائقین میں خوب مقبولیت حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کو 2019 میں اپنی سابقہ اہلیہ کی جانب سے گھریلو تشدد جیسے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں