لطیف کپاڈیہ کے مداح آج انکی اکیسویں برسی منا رہے ہیں

لاہور : ( دنیا نیوز ) معروف پاکستانی اداکار لطیف کپاڈیہ کے مداح آج ان کی اکیسویں برسی منا رہے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق اداکارلطیف کپاڈیہ 27 مارچ 1934ء کو برٹش انڈیا کے شہر ناسک میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد وہ کراچی منتقل ہو گئے ، بنیادی طور پر وہ بینکاری کے شعبے سے وابستہ تھے لیکن اداکاری کا شوق رکھتے تھے ۔

پچاس کی دہائی میں جب تھیٹر اپنے عروج پر تھا تو لطیف کپاڈیہ نے بھی کئی ڈراموں میں یادگار کردار نبھائے اور تھیٹر کے منجھے ہوئے فنکارکے طور پر اپنی پہچان بنائی ۔

لطیف کپاڈیہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہو گئے اور 1967ء میں انکا پہلا ٹی وی ڈرامہ ’ شیشے کا آدمی ‘ پیش کیا گیا جس کے بعد انہوں نے بارش، ففٹی ففٹی، برزخ، نادان نادیہ اور شکست آرزو میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

ان کو فنی خدمات کے صلے میں 23 مارچ 2001ء کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

لطیف کپاڈیا 29 مارچ 2002ء کو 68 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں