بالی وڈ فلم ٹائیگر 3 کی نمائش کی تاریخ کا اعلان

ممبئی: (دنیا نیوز) بالی وڈ فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ مکمل، رواں سال نومبر میں ریلیز ہوگی۔

آئیفا کے حوالے سے ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں بالی وڈ سٹار سلمان خان نے بتایا کہ ان کی نئی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ ایک رات قبل ہی مکمل ہوئی، بالی وڈ اسٹار نے بتایا کہ ٹائیگر کے تیسرے سیکوئل کو دیوالی کے موقع پر یعنی10 نومبر کو ریلیز کیا جائیگا۔

اس فلم کے لیے شاہ رخ خان نے بھی سلمان خان کے ہمراہ شوٹنگ کی، اس فلم میں شاہ رخ کیمیو کریں گے، ٹائیگر 3 یش راج فلم سپائی یونیورس کی 5ویں انسٹالمنٹ ہے جبکہ ٹائیگر کا یہ تیسرا سیکوئل ہے۔

فلم میں جس میں کترینہ کیف ، عمران ہاشمی بھی سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، ٹائیگر کا پہلا سیکوئل 2012 میں ایک تھا ٹائیگر ریلیز ہوا جبکہ دوسرا سیکوئل 2017 میں ٹائیگر زندہ ہے کے نام سے ریلیز ہوا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں