اشنا شاہ نے خواتین کو تعلقات بارے قیمتی مشورہ دے دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ ہمیشہ کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں، حال ہی میں اشنا شاہ نے خواتین کو تعلقات کے بارے میں قیمتی مشورہ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مرد کسی لڑکی کو خاص محسوس کروانے کے لئے دوسری عورت کو نیچا دکھا رہا ہے تو آپ اس مرد سے دور بھاگیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے شادی سے پہلے تک مردوں سے گریز کیا ہے۔

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے مزید کہا ہے کہ کوئی بھی آدمی جو آپ کے سامنے بدتمیزی کرتا ہے وہ اچھا آدمی نہیں ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں